حکومت نے اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شہر سمیت پنجاب کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی گئی جبکہ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ امسال لاہور ڈویژن میں حکومت پنجاب کے احکامات پر اعتکاف کی اجازت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو صحت مند افراد مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے جبکہ معتکفین کو میٹرس، صابن، تکیہ، جائے نماز سمیت دیگر ضروری اشیا گھر سے لانا ہوں گی۔ اسی طرح اعتکاف کے دوران سماجی فاصلے کیساتھ ساتھ ماسک کا پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معتکفین کی طبیعت خراب ہونے پر فوری مسجد انتظامیہ کیساتھ رابطہ کرکے محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائےگا۔ شہر میں آج پانچ ہزار پانچ سو مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ جائیں گے، جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز محکمہ اوقاف پنجاب نے اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں قائم مساجد اور مزارات میں اعتکاف پرمکمل پابندی ہوگی۔
دوسری جانب کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ امسال لاہور ڈویژن میں حکومت پنجاب کے احکامات پر اعتکاف کی اجازت نہیں ہے۔عوام کے تعاون سے کرونا وائرس کم ہوا ہے مگر خطرہ ابھی منڈلا رہا ہے۔گھر پر عبادات کو ترجیح دیں۔احتیاط میں حیات ہے۔
کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ذرہ سی بھی بداحتیاطی اور کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گنجائش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عر ب میں آج سے تراویح اورتہجد ساتھ اداکی جائیں گی۔۔با زار24گھنٹے کھلے رہیں گے