انتخابی اصلاحات کیلئے تیار لیکن ۔۔ بلاول بھٹو نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لئے بنیاد ی کام اسٹیبلشمنٹ کا الیکشن میں کردار ختم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو بھی انتخابی اصلاحات لانی ہیں ہم ان کے لئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات سے متعلق کردار اداکرسکتا ہے۔ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کرنا ہی انتخابی اصلاحات کا بنیادی کام ہے، اس کے بغیرکوئی بھی قانون سازی انتخابات کو غیر متنازع نہیں بناسکتی۔
اس موقع پرمسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ایک سیٹ ہاری ہے تو چاہ رہی ہے فوج مداخلت کرے، یہ غیر ذمہ دارانہ مطالبہ ہے کہ پولنگ باکسز فوج کے حوالے کئے جائیں، اس سے الیکشن بھی متنازع ہوتے ہیں اور فوج بھی متنازع ہوتی ہے، البتہ ن لیگ کے پاس اگر کوئی ٹھوس ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات تھی جو تاریخ میں سب سے زیادہ تھی، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں تو فائدہ ہو گا، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی