دلیپ کمارسے متعلق بڑی خبر آگئی

May 03, 2021 | 20:48:PM

(24 نیوز) لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمارکو ایک دن قبل معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔دلیپ کمار کو مکمل چیک اپ کے بعد ڈسچارج کرکے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اس بابت بتایا کہ دلیپ کمار بالکل ٹھیک ہیں اور اب ہم اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔
یا د رہے کہ گزشتہ روز سائرہ بانو نے کہا تھا کہ انشااللہ جلد دلیپ کمار کو چیک اپ کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر واپس لے جائیں گے۔جس کے بعد سو شل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق چہ میگو ئیاں ہونا شرو ع ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:منی پھر بدنا م ہو گئی۔۔
خیال رہے کہ بھارت میں دلیپ کمار کے نام سے پہچانے جانے والے ٹریجڈی کنگ محمد یوسف خان 1922 میں پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے، 1940 میں بھارت کے شہر پونے منتقل ہوئے۔برصغیر کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ستارے نے فنی زندگی کا آغاز جوار بھاٹا سے کیا، فلم جگنو میں لازوال کردار نبھانے پر انہی ٹریجڈی کنگ یعنی المیہ کرداروں کا بادشاہ پکارا جانے لگا۔مغل اعظم نے انہیں لا زوال شہر ت بخشی۔60 سالہ فلمی کریئر پر محیط سفر میں دلیپ کمار نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، انہیں بالی وڈ کی تاریخ کا کامیاب اور عظیم ترین اداکار تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دلیپ کمار کی طبیعت بگڑ گئی !!!

مزیدخبریں