(24 نیوز) ملک بھر میں لاکھوں مسلمان مساجداور گھروں میں اعتکاف بیٹھ گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مساجد میں کورونا سے بچائو کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ معتکفین کو ہدایت کی گئی کہ سب ایک ساتھ اکٹھے بیٹھ کر سحر و افطار سے گریز کریں۔ آج رات خصوصی طور پر عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، بچوں اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد نہ آنے کی ہدایت کی گئی۔
این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام محدود پیمانے پر ہو رہا ہے اور احتیاطی تدابیر کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔این سی او سی نے ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ اعتکاف کرنے والے افراد کسی دوسرے فرد کی کوئی بھی چیز استعمال نہ کریں۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد کے اندر اجتماعی سحری اور افطار نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی