لیگی ایم این اے جاوید لطیف کا جسمانی ریمانڈ منظور

May 03, 2021 | 21:11:PM
 لیگی ایم این اے جاوید لطیف کا جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ریاست مخالف بیان دینے پر مقامی عدالت میں پیش،مزید4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،سماعت 7مئی تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ٹاون شپ پولیس نے ایم این اے جاوید لطیف کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پربکتر بندگاڑی میں ماڈل ٹائون کچہری میں پیش کیا۔ن لیگی کارکنوں کی جانب سے جاویدلطیف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، عدالت میں پولیس کی جانب سے جاوید لطیف سے تفتیش کیلئے مزیدجسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جاوید لطیف کی ویڈیوں کی تصدیق کیلئے آوازکاہولی گرافک ٹیسٹ، فون کالزکاریکارڈ چیک کراناہے۔
جاوید لطیف کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ ٹیسٹ کی کیا ضرورت ہے ہم اعتراف کرتے ہیں، ایم این اے جاوید لطیف کے بیان کو بغاوت اور غداری قرار دینا ناانصافی ہے، یہاں جس کادل چاہتاہے الزام لگاکرغدار قرار دےدیاجاتاہے ۔
 وکیل نے سوال اٹھایا کہ بتایاجائے کہ کس ادارے کے خلاف بات کی ہے، ایم این اے جاوید لطیف نے عدالت میں کہا کہ مجھے قید میں رکھناہے تو رکھ لیں مگرمجھ پر بغاوت کا الزام نہ لگایا جائے میں پاکستانی ہوں ملک و قوم کی بہتری کیلئے بات کی اور کرتارہوں گا ،عدالت نے ایم این اے جاویدلطیف کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے اعتکاف بیٹھنے کی اجازت دیدی