امجد صابری کے صاحبزادے نے "بھردو جھولی میری یا محمد" پڑھ کر والد کی یادیں تازہ کردیں، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف قوال امجد صابری کے صاحبزادے مجدد صابری نے " بھردو جھولی میری یا محمد" قوالی گا کر اپنے والد اور دادا کی یادیں تازہ کردیں۔
مجدد صابری نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے دادا کا گایا ہوا معروف کلام پڑھا تو سماں باندھ دیا۔ لوگوں نے انہیں اپنے والد امجد صابری کا عکس قرار دیا۔
خیال رہے کہ امجد صابری کو کراچی میں 16 رمضان بمطابق 22 جون 2016 کو اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔
View this post on Instagram