دل کے مرض میں مبتلا افرادکی جان کو خطرہ ۔۔؟

May 03, 2021 | 23:05:PM

(24 نیوز)پنجاب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور میو ہسپتال میں پیس میکر کئی ماہ سے نایاب،دل کے مریضوں کی جان کو خطرات لاحق،دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے سارہ ملبہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈبپارٹمنٹ پر ڈال دیا۔

 تفصیلات کے مطابق انسانی جسم میں دل کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، دل کی دھڑکن کی رفتار میں توازن قائم رکھنے کیلئے دل کا قدرتی برقی نظام کام کرتاہے۔اس نظام میں خرابی پر دل کو مصنوعی طور پر تحریک دی جاتی ہےاوریہ کام پیس میکر انجام دیتا ہے۔ پیس میکر ایک ایسا آلہ ہے جو برقی طور پر دل کی دھڑکن اور رفتار کو کنٹرول کرتا ہے۔ 
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میو ہسپتال میں پیس میکر دستیاب نہیں ہیں،پیس میکر دستیاب نہ ہونے کے باعث دل کےمرض میں مبتلا افراد کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔
دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے سارا ملبہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پر ڈال دیا جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے سارا ملبہ کورونا پر ڈال دیا ترجمان سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا کی وجہ سے کافی چیزیں تعطل کا شکار رہیں لیکن عیدسے پہلے لیٹر جاری کر دیں گے جس سے ہسپتالوں میں پیس میکر دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے عوام کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

مزیدخبریں