حکومت کا تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے وزارت داخلہ کی طرف سے کالعدم قرار دینے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی، وزارت داخلہ نے (ٹی ایل پی) کی اپیل کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ سے حکومت کے حق میں فیصلہ آنے کی صورت میں الیکشن کمیشن (ٹی ایل پی) کو ڈی لسٹ کر سکے گا،واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دل کے مرض میں مبتلا افرادکی جان کو خطرہ ۔۔؟