پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک۔شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عید پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اللہ تعالی نے عید کا انعام عطا فرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے باد ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صبر، ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم اپنے ارد گرد تمام نادار ومفلس، ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں،یہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت خاتم النبیینؐ کاپیغام ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے مکمل نجات دلانے کے لیے پرعزم ہے اور بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ عید الفطرکی خوشیوں اور پہلے سے مہنگائی سے پسی ہوئی عوام کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عارف علوی