افسوسناک خبر۔ 18سالہ نرس اجتماعی زیادتی کے بعد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بنگرماؤ میں نجی نرسنگ ہوم میں کام کرنے والی 18 سالہ مسلمان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کےبعد موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلمان لڑکی اپنے گاؤں کے قریب نجی ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کرتی تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے خاندان نے الزام عائد کیا کہ جمعہ کے روز وہ گھر سے ہسپتال گئی تھی جہاں پر نرسنگ ہوم کے آپریٹر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کا گینگ ریپ کیا اور بعد میں اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل
لڑکی کی والدہ کا کہنا ہےاتوار کے روز ان کو اطلاع ملی کے ان کی بیٹی نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے، تاہم ہمیں یقین ہے کہ نرسنگ ہوم کے آپریٹر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کا گینگ ریپ کرنے کے بعد اسے قتل کیا ،پولیس نے شواہد اکٹھا کرکے کارروائی شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے