گھبرانا نہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بڑا پیغام دیدیا

May 03, 2022 | 16:42:PM

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی خطرات سے دوچار ہے، لیکن ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک دیتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کو ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے، دعا ہے یہ عید پاکستان کو ان شدید مشکلات سے نجات دلائے، آج یومِ عید ایک خاص دن سے بڑھ کر  بے مثال اتحاد و یگانگت کا ایک خاص موقع ہے، آج گلہ کرنے کا نہیں گلے ملنے کا دن ہے، قوم کے یک قالب ہونے کا دن ہے اور مل کر مسکرانے کا دن ہے،سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کو’’ تحفہ‘‘ بھجوا دیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی خطرات سے دوچار ہے، لیکن ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، محنت، دیانت سے یہ مشکلات کم ہوں گی، مسائل کے حل کیلئے محنت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، حکومت کا حصہ تمام متحدہ جماعتیں مل کر مسائل کا حل نکالیں گی، ہم ان مشکلات کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، اس میں آپ سب کی دعائیں اور تعاون کی ضرورت ہے، میں اپنی انتہائی محنتی قوم سے جلد خطاب کروں گا،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے، قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، عوام آنے والے دنوں میں ملکی حالات میں بہتری دیکھیں گے۔


 

مزیدخبریں