کوئی اختلاف نہیں۔پرویز الٰہی نے اہم پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے کوئی پاؤں نہیں یہ لوگ جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس جائیں گے ۔
چودھری پرویز الٰہی کااپنے پیغام میں کہنا تھاکہ بیرونی سازش اور مداخلت سے بننے والی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ، بیرونی سازش اور مداخلت کے اعتراف امریکہ سے بھی سامنے آرہے ہیں ،ان کے پاؤں جلد اکھڑ جائیں گے ، اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز مقام عطا فرمائے ، نیب ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہوجاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گھبرانا نہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو بڑا پیغام دیدیا
اس سے قبل کنجاہ ہاؤس میں چودھری شجاعت حسین کے ساتھ نماز عید کی ادائیگی کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رائے میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر ہم میں کوئی اختلاف نہیں، افواہوں پر کان نہ دھریں ،انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں آپ سیاست میں آئیں اور عہدہ بھی مل جائے،عہدوں کا فائدہ اس وقت ہوتا جب ساتھ عزت ہو ، سیاست میں آنے کے18 سال بعد چودھری شجاعت اور میں وزیر بنے، چودھری ظہور الہٰی نے ہمیں ایک ہی بات سکھائی ،بڑے کی عزت کرنی ہے۔