پولیس نے لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کا کنسرٹ رکوادیا ، وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان کا پونے میں لائیو کنسرٹ بھارتی پولیس نے روکوادیا، جس کے بعد پولیس نے وضاحت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اے آر رحمان اتوار کو پونے میں لائیو پرفارم کر رہے تھے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لائیو کنسرٹ کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ" گلوکار کے کنسرٹ کا مقررہ وقت رات 10 بجے تک کا تھا اور اسی لیے مقررہ وقت ختم ہونے پر کنسرٹ کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا"۔
پونے پولیس کے ڈی سی پی زون 2 سمرتانا پاٹل نے کہا کہ"اے آر رحمان کنسرٹ میں اپنا آخری گانا گا رہے تھے اور گاتے ہوئے انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ رات کے 10 بج چکے ہیں اور سپریم کورٹ کے قوانین کے مطابق کنسرٹ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا ہے، اس لیے ہمارے پولیس اہلکار جوکہ وہاں موجود تھے وہ گلوکار کے پاس گئے اور انہیں یاد دلایا جس کے بعد گلوکار نے اپنی پرفارمنس روک دی"۔
Extremely disappointing of #PunePolice to shut down #ARRahman ‘s concert in #Pune at 10.14PM. While the rule of 10pm cutoff is understood, this is nt how a visiting artist of his stature should hav been treated. He was almost on his finale song when this happened????????cc @CPPuneCity pic.twitter.com/HYEor4wiYX
— Irfan (@IrfanmSayed) April 30, 2023
کچھ سوشل میڈیا صارفین بھارتی پولیس کے اس اقدام پر تنقید بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔اس حوالے سےاے آر رحمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ" پونے میں گزشتہ رات ملنے والی محبت اور شائقین کے جوش و خروش کے لیےشکریہ!"۔انہوں نے لکھا کہ" یہ ایک زبردست کنسرٹ تھا! اس میں کوئی تعجب نہیں کہ پونے کلاسیک موسیقی کا گھر ہے!"۔انہوں نے مزید لکھا کہ "میں آپ سب کے ساتھ دوبارہ گانے کے لیے جلد ہی واپس آؤں گا!"۔
Pune! Thank you for all the love and euphoria last night! Was such a roller coaster concert! No wonder Pune is home to so much classical music!
— A.R.Rahman (@arrahman) May 1, 2023
We shall be back soon to sing with you all again!
#2BHKDinerKeyClub @heramb_shelke @btosproductions EPI pic.twitter.com/UkBn09FwLj
یاد رہے کہ اےاے آر رحمان کا یہ کنسرٹ پونے کے راجہ بہادر مل کے علاقے میں ہوا، جس کا مقررہ وقت رات 8 بجے سے رات 10 بجے تک تھا۔
گلوکار نے مقررہ وقت سے تجاوز کیا تو مبینہ طور پر افسران نے انہی کی پرفارمنس رکوادی اور ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔