(شہزاد خان) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں بائی پاس پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر کینیڈا جانیوالا مسافر اور دو ایجنٹس گرفتار
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔