ساہیوال: دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کاؤنٹر ڑیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ساہیوال کے علاقے جنوبی کنارہ پاکپتن کینال کے قریب واقع نرسری جنگلات میں کارروائی کی گئی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشتگرد گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر کینیڈا جانیوالا مسافر اور دو ایجنٹس گرفتار
حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد سے دو ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹرز اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، گرفتار دہشتگرد کی شناخت عماد علی عرف پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جوکہ اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
سی ٹی ڈی ساہیوال نے وسیم اختر سی پی ایل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ انسداد دہشتگردی فور، فائیو ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔