(ویب ڈیسک) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے فری لانسرز کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے اور ڈیبیٹ کریڈٹ کارڈ کے حصول میں سہولیات کا اجراء کردیا گیا۔ اب فری لانسرز گھر بیٹھے روپے اور ڈالرز میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ اور بنک آف پنجاب کے اشتراک سےفری لانسرز کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے اور ڈیبیٹ کریڈٹ کارڈ کے حصول میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام، صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود و دیگر حکام نے شرکت کی۔ممبر آئی ٹی سید جنید امام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فری لانسرز گھر بیٹھے روپیہ اور ڈالرز میں اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔
ضرور پڑھیں :مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے
انہوں نے کہا آئی ٹی شعبہ کی ترقی میں فری لانسرز کے اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ممبر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹ پندرہ ارب ڈالرز تک لے جانے کیلئے کوشاں ہیں آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل کے حل اور انھیں زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔
سی ای او بینک آف پنجاب ظفر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ فری لانسرز کیلئے زرمبادلہ کے ٹرانسفرز کا بہترین گیٹ وے ہے۔ اس اقدام سے ملک میں معاشی ترقی کی شرح نو بڑھے گی آفیشنل چینل سے آنے والے ترسیلاب سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگا۔