منی لانڈرنگ ریفرنس،حمزہ شہباز نے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی

May 03, 2023 | 09:43:AM

(24نیوز) منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہبازنے احتساب عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائرکردی ۔

وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ،احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس پر سماعت  کی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی،درخواست کے متن میں کہا گیاہے کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث بیڈریسٹ پر ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ پیشی کیلئے ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے،احتساب عدالت نے شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے،نیب ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت 16 ملزموں کو نامزد کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: حج اور عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے اہم پیشگوئی کردی

مزیدخبریں