پرویز الہٰی کا گرفتار فرنٹ مین سہیل اصغر اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہو گیا

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور

May 03, 2023 | 10:14:AM
پرویز الہٰی کا گرفتار فرنٹ مین سہیل اصغر اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار ان کا فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر گوجرانوالہ میں تھانہ اینٹی کرپشن کی حراست سے  بھاگ گیا۔

اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ڈالے پر سوار نامعلوم ملزموں نے سرکاری گاڑی کو زبردستی روک لیا اور ملزم سہیل اصغر کو زبردستی چھڑا کر فرار ہو گئے۔

 ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا،سہیل اصغر پر ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکے دلوا کر پرویز الہٰی کوکک بیکس دینے کا الزام ہے۔

پرویزا لہٰی کے فرنٹ مین سہیل اصغر کے اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہونے کامقدمہ گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںمحافظ نے وزیر کو گولیاں ما ر کر قتل کردیا

دوسری جانب  اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ،چودھری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دومقدمات درج ہیں،جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چودھری پرویز الٰہی آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت  کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے  سابق  وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ خواجہ صاحب ن لیگ کی درست خدمت کر رہے ہیں،نوازشریف کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں،اصل میں انہوں نے دکھایا ہے کہ ہم ججز کے حوالے سے ہم یہ ہیں۔ہم بھی یہی چاہتے تھے کہ اللہ انہیں ایکسپوز کرے ،باقی ان کا پتا چل جائے کہ یہ ہیں کیا، نوازشریف اور شہبازشریف کی ٹیم کو کہہ سکتاہوں کہ یہ منافقوں کا ٹولہ ہے۔