گرج چمک،تیز آندھی ،مزید بارش،محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

May 03, 2023 | 10:31:AM

(24نیوز)گرج چمک،تیز آندھی ،مزید بارش،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کیلئے خطرناک پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق خیبر پختو نخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

لاہور سے رپورٹ کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈکری ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 فیصد بارش متوقع ہے۔        

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ قلات، خضدار، زیارت اور بارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ چند روز تک گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔موسمی نظام زیادہ تر شہر کے وسطی اور شمالی علاقوں تک محدود رہا، جنوبی حصوں میں زیادہ اچھی بارش نہ ہو سکی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 

ضرور پڑھیں :محافظ نے وزیر کو گولیاں ما ر دیں

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش سے مٹی کے بھاری تودے گرنے سے متعد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

محکمہ شاہرات  کے مطابق مانسہر مظفرآباد شاہراہ پر لوہار گلی اور “شڑاں دے نکے” لینڈ سلائیڈنگ ،ٹریفک معطل ہو گئیں۔ مانسہرہ، برارکوٹ، لوہار گلی روڈ صرف ہلکی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔  مانسہرہ روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر سڑک کھولنے کے لئے ہیوی مشینری موجود ہے۔ 

زیریں وادی نیلم میں شاہراہ نیلم پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے ہٹانے کا کام جاری شاہراہ ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔

مزیدخبریں