(24نیوز) ماہ مئی شروع ہوتے ہی تربوز کی مانگ بڑھنے لگی۔ منڈیوں، دکانوں، ریڑھیوں پر تربوز خریدنے والوں کا رش۔ دکانداراور ریڑھی بان مختلف انداز میں گاہکوں کو تربوز کی خریداری کیلئے متوجہ کرتے رہے۔
تربوز کا موسم آتے ہی منڈیوں،دکانوں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ خریداروں کا رش لگ گیا ہے۔ دکاندار تربوز بیچنے کا انوکھا اندازاپنائے ہوئے ہیں۔
کوئی رقص کرتےہوئے گاہکوں کو متوجہ کرتے دیکھا گیا توکسی نے لال اے لال اے کے نعرے لگا کر تربوز بیچتا نظر آیا۔ تربوز بیچنے کے اپنے انوکھے انداز اور بیٹ کی تھاپ پر رقص کرتے دوکانداروں کی تھکن کے باوجود بھی انرجی بحال ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے ایسا منفرد انداز اپنانے سے ہمارے تربوز ہاتھوں ہاتھ بک جاتے ہیں۔