نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 34 پیسے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 34 پیسے اضافے کا اعلان کر دیا ہے. نیپرا کی جانب سے کیے گئے اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی، ترجمان اوگرا کا بھی وضاحتی بیان آ گیا
بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کے مہینے کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کے باعث صارفین 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کریں گے۔ صارفین یہ ادائیگیاں مئی کے مہینے میں کریں گے۔
سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ مارچ میں مکمل لود شیڈنگ ختم کرنے کا خط لکھا تھا اور این ایل جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔کیونکہ جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کرسکتے اس کا بوجھ صارفین پر پڑتا ہے۔ جس پر ممبر نیپرا رفیق شیخ کا کہنا ہے کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا کوئی خط لکھا گیا؟
واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 41 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔