(24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف برطانوی کنگ چارلس کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان کی نمائندگی کیلئے برطانیہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ برطانوی کنگ چارلس کی تاج پوشی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے برطانیہ روانہ ہو رہا ہوں، وزیر اعظم کی برطانیہ میں نواز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف موجودہ سیاسی، معاشی اور پارٹی کی صورتحال سے نواز شریف کو بریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ