(24نیوز)انٹربینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283روپے 65پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت 2025 میں بڑھ جائے گی،برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نےنئی بڑی پیشگوئی کر دی، 2024 سے 2027 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور رہے گا، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں کمی؟ ترجمان اوگرا نے بھی وضاحتی بیان دیدیا