آئیے جانتے ہیں ہلدی کے حیرت انگیز فوائد

May 03, 2023 | 12:14:PM

(سید رضوان کاظمی) بات کرتے ہیں ہلدی کی جو دیکھنے میں تو بہت چھوٹی نظر آتی ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد ہزاروں ہیں.یہ اتنی مفید کیوں ہے؟

یہ ادرک کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے طبی ماہرین کے مطابق ستر سے زائد بیماریوں کا علاج ہلدی کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ گھر کا باورچی خانہ ہو یا پھر ہو شادی بیاہ کی کوئی تقریبات ہلدی کے استعمال کے بنا ادھوری ہے.

چونیاں کو ہلدی کے کاروبار کے لحاظ سے پاکستان بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ چونیاں میں پہلے کچی ہلدی قصور ضلع بھر سے مختلف علاقں سے لائی جاتی ہے پھر زمین کے لوہے کے بڑے کڑاہے کی مدد سے خاص درجہ حرارت پر ابالا جاتا ہے اور جدید تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بوائلر کے ذریعے سٹریم دے کر ابالا جاتا ہے جس سے نا صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ کاسٹ میں کمی واقع ہوتی ہے۔

پاکستان میں چونیاں ہلدی کی سب سے بڑی منڈی ہے اور ہلدی کو چونیاں کی سوغات بھی کہا جاتا ہے ہلدی کا استعمال ہمیشہ سے ہر گھر کی ضرورت رہا ہے اور ہلدی کو سب سے زیادہ تاقتور مصالحے کے طور پے استعمال کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی کو مختلف بیماریوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ گٹھنوں کی درد اوسیو ارتھرائٹس اور ریمیٹائڈ جوڑوں کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جسم میں موجود فری ریڈیکلز کو بھی تباہ کرتے ہیں جو خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

مزیدخبریں