ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے، آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم آزادی صحافت پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے عام لوگوں کو سیاسی شعور دے کر بولنے کا ڈھنگ سکھایا،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹہ سے آزاد کیا۔
Former President of Pakistan & President Pakistan Peoples Party Parliamentarians, @AAliZardari message on World #PressFreedomDay
— PPP (@MediaCellPPP) May 2, 2023
Read More: https://t.co/JgNUs9HGyo pic.twitter.com/9vyTeOUvDn
سابق صدر کا کہنا ہے کہ ماضی میں اخبارات کو کاغذ کے کوٹے کو ہتھیار بنا کر آزادی صحافت پر قدغن لگائی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کا باعث بنتی ہیں: بلاول بھٹو