ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے، آصف زرداری

May 03, 2023 | 14:18:PM

 (ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اظہار رائے کی آزادی کے حامی تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم آزادی صحافت پر پیغام جاری کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے عام لوگوں کو سیاسی شعور دے کر بولنے کا ڈھنگ سکھایا،محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹہ سے آزاد کیا۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ ماضی میں اخبارات کو کاغذ کے کوٹے کو ہتھیار بنا کر آزادی صحافت پر قدغن لگائی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم و انتشار کا باعث بنتی ہیں: بلاول بھٹو

مزیدخبریں