آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی, بابر اعظم کی بادشاہت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ بلے بازوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر بدستور برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آج تیسرے ون ڈے میں کیویز پر جھپٹنے کو تیار
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ امام الحق کے ساتھی اوپنر بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارگردگی کے باعث دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
Fakhar Zaman moves to second - his career-best position in the ODI batting rankings ???? ????????
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 3, 2023
His previous best was 7th in April 2021 pic.twitter.com/zFKtuLY1wE
علاوہ ازیں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔