صارفین کیلئے اچھی خبر، موبائل فون سستے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری حکومت نے امپورٹڈ موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی جس سے موبائل فون سستے ہو گئے۔
صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کا موبائل فون سستے ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موبائل فون 25 فیصد سستی ہونگے، تیس ہزار والا موبائل ساڑھے 22 ہزار کا ہوجائے گا، مارکیٹ میں موبائل فون سستے ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف آئینی درخواست دائر
صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ لوکل مینوفیکچر موبائل فون سستے نہیں ہوئے، موبائل مہنگے ہونے کی وجہ سے نان پی ٹی اے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی تھی۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی قیمتوں میں کمی اچھی خبر ہے، موبائل فون وقت کی اشد ضرورت ہے، موبائل فونز کے استعمال سے لوگ تعلیم اور کاروبار کرتے ہیں۔