14 مئی کو انتخابات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے الیکشن کمیشن نے نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ اپنے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے، دوسری جانب صحافی بینظیر شاہ کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ’’الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )کا کہنا ہے کہ اپنے مارچ کے حکم میں سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا معاملہ ای سی پی کی مشاورت سے صدر کو بھجوایا تھا، لیکن 4 اپریل کے اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے یہ کام اپنے اوپر لے لیا "جو یقینی طور پر ’’اس کا‘‘ آئینی کام نہیں ہے۔"
The ECP states that in its March order the SC sent the matter of appointing an election date to the president, in consultation with the ECP.
— Benazir Shah (@Benazir_Shah) May 3, 2023
But in its April 4 order the SC took the task upon itself “which certainly is not [its] constitutional function.”