14 مئی کو انتخابات کا فیصلہ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی

May 03, 2023 | 17:58:PM

(24 نیوز )سپریم کورٹ کے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے  الیکشن کمیشن نے نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ اپنے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرے، دوسری جانب صحافی بینظیر شاہ کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ’’الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )کا کہنا ہے کہ اپنے مارچ کے حکم میں سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا معاملہ ای سی پی کی مشاورت سے صدر کو بھجوایا تھا، لیکن 4 اپریل کے اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے یہ کام اپنے اوپر لے لیا "جو یقینی طور پر ’’اس کا‘‘ آئینی کام نہیں ہے۔"

مزیدخبریں