حکومت مذاکرات سے متعلق کل تک جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دےگی، اٹارنی جنرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کاکہناہے کہ وفاقی حکومت بھی تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق جواب جمع کرائے گی،حکومت کل تک مذاکرات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دے گی۔
24 نیوز سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہاکہ تحریک انصاف مذاکرات سے متعلق جواب جمع کرا چکی ہے،ممکن ہے سپریم کورٹ جمعہ تک کیس سماعت کیلئے مقرر کر دے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا نیایکارڈ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی