تحریک انصاف کا پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع 

May 03, 2023 | 18:21:PM
تحریک انصاف کا پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع 
کیپشن: پی ٹی آئی لوگو، سپریم کورٹ آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کے انعقاد کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی، پنجاب میں انتخابات بارے 4 اپریل کے حکم نامے کے من و عن نفاذ کی استدعاکی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرائے جائیں ،عدالتی فیصلے کی روشنی میں 14 مئی کو انتخابات کا انعقاد لازم ہے،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ عدالت نے مذاکرات سے انتخابات کے لائحہ عمل کی تیاری کی تجویز دی، تحریک انصاف نے خصوصی مذاکراتی کمیٹی قائم کی ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی مذاکراتی ٹیموں نے بات چیت کی، فریقین کے مابین 3 نکات پر اتفاق رائے ہوا، فریقین سمجھتے ہیں سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کا نیایکارڈ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی