روس کے صدارتی محل پر حملہ، کریملن نے یوکرین پر بڑا الزام لگا دیا

May 03, 2023 | 18:45:PM

(ویب ڈیسک ) روس کے صدارتی محل پر  مبینہ طور پر ڈرونز کی مدد حملہ کیا گیا ہے،جس کا الزام یوکرین حکومت پر عائد کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روس نے آج یوکرین پر صدر ولادی میر پویٹن کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے،دعویٰ کیا  جا رہا ہے کہ اس نے مبینہ حملے میں استعمال ہونے والے دو نوں ڈرونز کو مار گرایا ہے اور ہم جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، کریملن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ حملے میں روسی صدر محفوظ رہے ہیں اور انہیں کوئی زخم نہیں آیااور  نہ ہی کریملن کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے ۔

کریملن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'دو  ڈرونز  کا مقصد کریملن  پر حملہ تھا تاہم انہیں تباہ کردیا گیا، ڈرون حملے کی کوشش کے وقت روسی صدر احاطے میں نہیں تھے، دوسری جانب یوکرین نے کہا ہے کہ اس کا کریملن کے مبینہ ڈرون حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، صدارتی ترجمان میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ کریملن پر ڈرون حملوں سے یوکرین کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یوکرین کریملن پر حملہ نہیں کرے گا  کیونکہ اس سے کوئی فوجی مقاصد  حاصل نہیں ہوتے۔'

روسی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک غیر تصدیق شدہ ویڈیو جس میں ملٹری نیوز آؤٹ لیٹ Zvezda کا چینل بھی شامل ہے،  میں مبینہ واقعے کے بعد مرکزی کریملن محل کے پیچھے سے ہلکا دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں صدارتی محل کے گنبد کے بالکل اوپر ایک ڈرون تباہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔

مزیدخبریں