بابر اعظم، امام الحق نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق اور بابر اعظم نے 121 گیندوں پر 108 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی، دونوں کھلاڑیوں نے اپنے کیریئر کی 9 ویں سنچری شراکت داری بنائی۔
دونوں کھلاڑی ماضی کے لیجنڈز بلے باز یونس خان اور محمد یوسف کے ہم پلہ بن گئے ہیں۔
Most century partnerships for a pair in ODIs for Pakistan:
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
9️⃣ - @ImamUlHaq12 and @babarazam258
9️⃣ - @yousaf1788 and @YounusK75 #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/IUg34Nry2T
یہ بھی پڑھیں: حکومت مذاکرات سے متعلق کل تک جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دےگی، اٹارنی جنرل
پاکستان کی سنچری شراکت داری کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو بابر اعظم ، امام الحق، محمد یوسف اور یونس خان نے 9.9 مرتبہ سنچری شراکت داری بنائی۔
دیگر کھلاڑیوں میں انضمام الحق نے محمد یوسف کے ساتھ مل کر 8 مرتبہ سنچری شراکت داری بنائی، فخر زمان نے امام الحق کے ساتھ مل کر 7 مرتبہ سنچری پارٹنر شپ بنائی۔
بابر اعظم ، فخر زمان نے 6، انضمام الحق اور سلیم ملک کے درمیان 6 اور محمد یوسف اور شعیب ملک کے درمیان 6 مرتبہ سنچری شراکت داری بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا نیایکارڈ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی