ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی میں رکاوٹ کیا ہے؟ انسانی حقوق کےعالمی وکیل کے تہلکہ خیز انکشافات

May 03, 2023 | 19:45:PM

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی نامور ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکا کے بدنام زمانہ جیل گوانتا ناموبے سے رہائی اور پاکستان واپسی  تاحال ممکن نہیں ہو سکی، اس حوالے سے انسانی حقوق کے کارکن اور ڈاکٹڑ عافیہ کے وکیل  کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ نے ہوشربا انکشاف کیا ہے ۔ 

تفصیلات کےمطابق کراچی بار ایسوسی ایشن ، جناح آڈیٹوریم، سٹی کورٹس میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے وکیل کلائیو اسمتھ نے کہا کہ عافیہ پر ٹارچر گوانتاناموبے سے بھی بدتر ہے ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ اس وقت کہاں ہے؟ میری عافیہ سے ملاقات ہوئی ہے اورمیں نے انہیں امید دلائی ہے۔

میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اسے مایوس نہ کریں، انہوں نے کہا کہ وہ آج عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کے لئے پاکستان میں موجود ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عافیہ کووطن واپس لانے میں رکاوٹ ان کے اپنے ملک کے اندر سے ہے، دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر سلیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ عافیہ کی وطن واپسی کے مطالبہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ایک عورت پر اس کے بچے چھین لینے سے بڑا کوئی اور تشدد نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں