بھوکا طالب علم فن پارے میں لگا کیلا نکال کر کھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا میں ایک بھوکا طالب علم فن پارے میں لگا کیلا نکال کر کھا گیا۔ یہ دلچسپ و عجیب واقعہ جنوبی کوریا میں فن پاروں کی ایک نمائش کے دوران پیش آیا۔ جب آرٹ کے طالب علم نوہ ہوئن سو نے ایک ایسا کیلا کھا لیا جو فن پارے کا حصہ تھا۔
کورین میڈیا کے مطابق آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کے فن پارے میں ٹیپ سے چپکایا گیا کیلا کھا لینے والے طالب علم کا کہنا تھا کہ اس نے صبح ناشتہ نہیں کیا تھا اور اسے بہت بھوک لگی تھی۔آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کے کیلے سے مزین فن پارے کا نام کامیڈیئن ہے، دارالحکومت سیﺅل کے لیئم میوزیم آف آرٹ میں منعقدہ نمائش میں پیش کیے گئے فن پارے میں ایک پکے ہوئے کیلے کو ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چپکایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا نیایکارڈ، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
طالب علم نے کیلا کھانے کے بعد اس کے چھلکے کو دوبارہ ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چسپاں کر دیا۔ بعد میں میوزیم سٹاف نے چھلکے کو ہٹا کر وہاں نیا کیلا لگا دیا۔ اگرچہ یہ سب کچھ چند لمحوں میں ہوا، لیکن ایک شخص نے یہ دلچسپ و عجیب منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔اس واقعے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں طالبعلم کے دیوار سے کیلا اتارنے پر ایکس کیوز می کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
طالبعلم کیلا چھیل کر کھانا شروع کر دیتا ہے اور کمرے میں خاموشی چھا جاتی ہے۔ پھر وہ کیلے کے چھلکے کو دیوار پر ٹیپ سے چپکا کر اس کے ساتھ پوز کرتا ہے اور چلا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مذاکرات سے متعلق کل تک جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دےگی، اٹارنی جنرل