(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی موسیقار و اداکار ہارون شاہد نے کراچی شہر کی ترقی نا ہونے پر افسوس کا اظہا رکردیا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار ہارون شاہد نے سوال کیا کہ" آخر کراچی کا قصور کیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "جب جب میں لاہور آتا ہوں میرا دل کراچی کے لیے دُکھتا ہے۔ گوکہ میرا تعلق لاہور سے ہے اور مجھے فخر بھی ہے کہ یہ کیسے دن بہ دن ترقی کر رہا ہے لیکن کراچی کا کیا قصور ہے؟"
انہوں نے مزید لکھا کہ "کراچی کو پاکستان کا کیا، اس پورے خطے کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہونا چاہئے تھا، لیکن افسوس عن قریب بہتری آتی نظر نہیں آرہی"۔
خیال رہے کہ حال ہی میں لاہور میں ماحول دوست سڑکیں "بلو روڈ" متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد لاہور ماحول دوست سڑکوں کا حامل ایشیاء کا پہلا شہر بن جائے گا۔