اسٹیٹ بینک نے مقامی ایکس چینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا

May 03, 2023 | 21:55:PM

(24 نیوز)اسٹیٹ بینک نے  میگا کرنسی  ایکسچینج کمپنی"بی"(پرائیویٹ) لمیٹڈ کا لائسنس منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے  قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کی بنا پر میگا کرنسی ایکسچینج کمپنی "بی"(پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ/ لائسنس منسوخ کیاہے ،
اسٹیٹ بینک  کے مطابق منسوخی کے بعد ایکسچینج کمپنی کا صدر دفتر اور شاخیں کسی بھی قسم کا لین دین نہیں کر سکیں گی۔
میگا کرنسی ایکسچینج غیرملکی کرنسی سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیاں انجام دینے  کی مجاز نہیں  ہے۔

مزیدخبریں