کنگ چالس کی تاجپوشی،60 سے زائد طیارےفلائی پاس کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ کے سوئم کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو لند ن میں منعقد ہو گی، جس کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کی تاجپوشی کے جشن کیلئے 60 سے زائد طیارے فلائی پاس کرتے نظر آئیں گے۔
برطانوی وقت کے مطابق یہ طیارے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر بکنگھم پیلس کے اوپر سے گزرے گے، جہاں طیارے جمع ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔
This weekend, more than 60 aircraft will conduct a special flypast over London to mark the coronation of King Charles. Here’s how you can track the various aircraft on Flightradar24. https://t.co/HagJJ8XZWR pic.twitter.com/t6bHh4Wa4F
— Flightradar24 (@flightradar24) May 3, 2023
رائل ایئر فورس کے مطابق فلائی پاسٹ برطانیہ کے فوجی طیاروں کی وسیع چوڑائی کی نمائش کی جائے گی ، جس میں ہیلی کاپٹر، ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز، ٹرینرز اور تیز جیٹ طیارے شامل ہیں۔آراے ایف" ریڈ ایرو ڈسپلے" ٹیم بھی جلوس کو بند کرتی نظر آئے گی۔ ہوائی جہاز کی نقل و حرکت نورفولک، سفولک، ایسیکس، سینٹرل لندن، سرے، برکشائر، بکنگھم شائر، آکسفورڈ شائر، گلوسٹر شائر اور ولٹ شائر کے علاقوں میں دیکھی جا سکے گی۔