ہنڈاکے بعد یاماہا نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

May 03, 2023 | 22:50:PM
ہنڈاکے بعد یاماہا نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
کیپشن: موٹر سایئکلیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں غریب کی سواری موٹر سائیکل پہنچ سے دور ہو گئی اور اسے خریدنے کے خواہش بس خواہش ہی رہ گئی، ہنڈا کے بعد یاماہا نے بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہنڈا کے بعد یاماہا نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، یاماہا نے 2023 میں تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا ہے۔


تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موٹرسائیکلز کا بڑا حصہ مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے، اس سے موٹرسائیکل مینوفیکچررز کےلئے اتنی کثرت سے اور اتنے بڑے مارجن سے قیمتیں بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں رہ جاتی ہے۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے، بالکل نئی بائیک خریداروں کی اکثریت کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، لوگوں نے حکومت سے اس معاملے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چڑیا گھر سیر کو آیا بچہ شیر کا شکار ہو گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی