وزیر اعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر لندن پہنچ گئے۔
لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے براہ راست لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر اور برطانوی وزیر خارجہ کے نمائندے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ میں سات روزہ قیام کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی اور شاہی تقریب میں شریک سربراہان مملکت کی دعوت میں شرکت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر وزیر اعظم دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جبکہ اس دوران وزیراعظم شہبازشریف کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران لندن میں اپنے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چڑیا گھر سیر کو آیا بچہ شیر کا شکار ہو گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی