دلجیت دوسانجھ نے"کوچیلا میوزک فیسٹیول" میں بولنے والی پنجابی سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

May 03, 2023 | 23:33:PM

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ  نے دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول "کوچیلا ویلی میلے" میں پرفارم کر کے تاریخ رقم کردی،جبکہ اپنے کئی ہٹ ٹریکس پیش کئے۔

تفصیلات کے مطابق دلجیت دوسانجھ " کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول" میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی گلوکار بن گئے ہیں، انہوں نے اپنی لائیو پرفارمنس کے لیے سیاہ پگڑی، چشمے اور یہاں تک کہ سیاہ دستانے کے ساتھ مکمل سیاہ لباس کا انتخاب کیا تھا۔

فیسٹیول میں پروفارمنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پنجابی گلوکار نے وہاں بولی جانے والی پأنجابی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیاہے۔کوچیلا میوزک فیسٹیول کے سٹیج پر داخل ہوتے ہوئے اداکار نے پنجابی میں کہا تھا کہ  "پنجابی آگئے ہم کوچیلا اور جو لوگ میرے گانوں کو نہیں سمجھتے، وہ آواز پکڑ لیں"۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ  "تقریباً 10 دن پہلے، کسی نےانہیں احساس دلایا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہونے والا ہے؟" میں نے کہا کہ "میں جانتا ہوں، اس سے پہلے کوئی وہاں نہیں آیا ۔" جس پر  اس شخص نے کہاکہ "نہیں, پہلی بار سٹیج پر کوئی پنجابی میں بات کرے گا۔" جبکہ میں سوچ رہا تھا  کہ ایک ہندوستانی فنکار یا ہندوستان کا ایک پنجابی فنکار  کوچیلا میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے جا رہا ہوں"۔انکا کہنا تھا کہ "پنجابی آ گئے کوچیلا اوئے" والی یہ  لائن، صرف میرا احساس نہیں تھا۔  یہ سب کے ساتھ جڑا ہوا ہے کیونکہ یہ صرف مجھ سے نہیں نکلا"۔ جس شخص نے مجھے بتایا، یہ ان کا احساس تھا اور انہوں نے سوچا کہ یہ صرف آپ نہیں، یہ ہم سب ہیں"۔

یادرہے کہ دلجیت نے میوزک فیسٹیول میں اپنے ہٹ گانے  جیسے "جٹ دا پیار"،" پٹیالہ پیگ" اور "منڈا ہنڈا دھوپا وچ تن کڑیے" پر پرفارم کیا".

مزیدخبریں