لیونل میسی نے معطل ہونے پر فرنچ فٹبال کلب چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نےفرانسیسی کلب پی ایس جی ( پیرس سینٹ جرمین) سے معطل ہونے پر کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اپنے جاری سیزن کے اختتام پرفرانسیسی کلب پی ایس جی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پی ایس جی نے بلااجازت سعودی عرب کا سفر کرنے پر سٹار فٹبالر کو بطور سزا دو ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا۔ میسی نے اپنے کمرشل معاہدے کی وجہ سے سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
یادر ہے کہ میسی اور فرنچ فٹبال کلب پی ایس جی کے درمیان 2021 میں معاہدہ ہوا تھا، دو سالہ معاہدے کے مطابق فرنچ کلب لیونل میسی کو سالانہ 41 ملین ڈالر صرف تنخواہ کی مد میں دیتا ہے، 41 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ میں بونس شامل نہیں ہیں۔
پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے 71 میچوں میں 31 گول کیے ہیں۔ رواں سیزن میں وہ فرانس میں واقع کلب کے لیے 20 گول سکور کرچکے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی ایس جی کے اس اقدام کے بعد ہی یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ لیونل میسی اس کلب کو خیرباد کہہ دیں گے اور اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے فٹبالر لیونل نے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔