وزیر اعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، وزیر اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ساڑھے 19 ہزار حج کوٹہ واپس کرنیکا اعلان، وجہ بھی سامنے آ گئی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گورنر کی تقرری پر مشاورت ہوئی، بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے مختلف نام تجویز کئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔