بلدیاتی انتخابات میں ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل کو 16 سال بعد شکست، پاکستانی نژاد امیدوار کی فتح

May 03, 2024 | 22:09:PM

(وسیم چودھری) برطانیہ کے بڑے شہر مانچسٹر میں لوکل انتخابات میں لیبر پارٹی کو بہت بڑا دھچکا، ڈپٹی لیڈر مانچسٹر لطف الرحمٰن اپنی نشست ہار گئے۔

برطانیہ کی حکومتی جماعت ’لیبر پارٹی‘ کے  ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان مانچسٹر میں ہونے والے لوکل انتخابات میں اپنی نشست ہار گئے، ممبر پارلیمنٹ جارج گیلوے کی ’ورکرز پارٹی‘ کے امیدوار پاکستانی نژاد شہباز سرور نے کامیابی حاصل کرلی ہے، فاتح امیدوار شہباز سرور نے 2 ہزار 444 ووٹ حاصل کیے جبکہ لطف الرحمان نے 2 ہزار 259 ووٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک حکومت نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے

انگلینڈ اور ویلز لوکل باڈیز الیکشن میں حکومتی پارٹی کے 228 امیدوار اپنی سیٹ کا دفاع نہ کر سکے، برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے ذاتی حلقہ رچمنڈ یارک سے بھی لیبر پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو ئے، انگلینڈ اور ویلز کی 107 میں سے 55 کونسلز کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی، لیبر پارٹی کے 838، کنزرویٹو کے 318، لیبر ڈیموکریٹس کے 278 اور آزاد امیدواروں کی تعداد 178 ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اور ویلز کی 107 کونسلز کی 2 ہزار 636 سیٹوں کے لئے انتخاب میں ووٹنگ ہوئی، ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان 16 سال سے مانچسٹر سٹی کونسل کے کونسلر تھے اور وہ چوتھی بار اپنی نشست کا دفاع کررہے تھے۔

مزیدخبریں