دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز اور سپورٹ سٹاف کا اعلان

May 03, 2024 | 22:32:PM
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز اور سپورٹ سٹاف کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز اور سپورٹ سٹاف کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق اظہرمحمود آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ گیری کرسٹن انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے، وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور  منصور رانا  ٹیم منیجر ہوں گے، اظہر محمود آئرلینڈ کے لیے ہیڈ کوچ اور گیری کرسٹن کی ٹیم میں شمولیت کے بعد انگلینڈ ٹور کے لیے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان

علاوہ ازیں محمد یوسف بیٹنگ کوچ ،آفتاب خان فیلڈنگ کوچ  اور کلف ڈیکن  فزیو تھراپسٹ، ارتضیٰ کمیل چیف سکیورٹی آفیسر ، محمد عمران مساجر، محمد خرم سرور  ٹیم ڈاکٹر،طلحہ اعجاز انالسٹ ،رضا کچلو میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر  جبکہ ڈریکس سائمن ا سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ 4 مئی سے انگلینڈ اور  آئرلینڈ کے دورے کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریکٹس  شروع کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی، ہفتہ اور اتوار کو پاکستانی کرکٹرز میڈیا ڈے میں شریک ہوں گے جبکہ شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔