چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہونیوالے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے منٹس آف میٹنگ جاری

May 03, 2024 | 22:51:PM
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہونیوالے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے منٹس آف میٹنگ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اراکین سے ترامیم سے متعلق رائےلی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے ہونے والے اجلاس کے منٹس آف میٹنگ جاری کر دیئے گئے، سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس کا ایجینڈا جوڈیشل کمیشن رولز میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینا تھا، چیئرمین جوڈیشل کمیشن قاضی فائز عیسی نے اراکین سے مجوزہ تجاویز پر رائے طلب کی، وفاقی وزیر قانون نے اجلاس موخر کرنے کی گزارش کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ججز تقرری کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دیدی، تحریک انصاف کے کون کون رہنما شامل؟ جانیے

وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے، مجوزہ ترمیم کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس یحیی آفریدی نے ایجینڈا پر بحث نہ کرنے اور اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی، تمام اراکین نے اجلاس ملتوی کرنے پر اتفاق کیا، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ججز کی تقرری کے معاملے پر تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔