پشین: دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 افسران شدید زخمی

May 03, 2024 | 00:52:AM

(امیر سماء) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس پر حملہ کر دیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے، ایس ایچ اور تھانہ صدر روزی خان لمڑ اور ڈی ایس پی عین الدین کاکڑ شدید زخمی ہو ئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں یکے بعد دیگرے بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، افسوسناک خبر آ گئی

دونوں زخمی پولیس افسران پشین سے کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک دہشت گرد کو پکڑلیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزیدخبریں