گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود درآمد کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ وزیراعظم کا اعلی سطی اجلاس سے استفسار

May 03, 2024 | 01:00:AM

(اویس کیانی) وزیراعظم نے آج ہونے والے اعلیٗ سطی اجلاس سے استفسار کیا کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، جام کمال خان، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، وزیراعظم نے گندم کی درآمد کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، سیکرٹری کابینہ ڈویژن انکوائری کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو کس سے تشبیہ دی؟ جانیے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے رواں سال گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے، یقینی بنایا جائے کہ گندم کی خریداری میں کسی قسم کی دیر نہ ہو، گندم کی خریداری کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے۔

وزیرِ اعظم کا گزشتہ برس گندم کی درآمد کے حوالے سے وزارت قومی غذائی تحفظ سے استفسار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ گزشتہ برس گندم کی اچھی پیداوار کے باوجود گندم کی درآمد کا فیصلہ کن وجوہات کی بنا پر لیا گیا؟

مزیدخبریں