(فاران یامین) لاہور کے علاقے سندر اسٹیٹ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سندر اسٹیٹ کے علاقے میں ٹپال فیکڑی کے قریب جاوا فوڈ میں پیش آیا جہاں بوائلر پھٹنے سے جاوا فوڈ کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بوائلر پھٹنے سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا، متاثرہ فیکٹری میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: چلاس: مسافر بس کھائی میں جاگری، 16 افراد جاں بحق، متعدد شدید زخمی
حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 38 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں مجاہد بعمر 25 سال، بلال بعمر 24 سال اور نسیم بعمر 30 زخمی شامل ہیں۔